۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مصور مہدی اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور پیکر زہرا مہدوی شعبہ خواتین کی نئی مرکزی صدر منتخب

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ حیدر علی جوادی  سرپرست اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ اصغریہ کا مقصد معاشرے میں تعلیم و تربیت کے ذریعے اچھے افراد پیدا کرکے اسلامی معاشرے کا قیام ہے ، جس کیلیے سندھ بھر میں تمام اصغری جوان مصروف عمل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 34واں سالانہ تین روزہ ’’اسلام معراج انسانیت‘‘ مرکزی کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں اختتام پذیر ہوا، مرکزی کنونشن کے آخری روز انتخاب میں اکثریت رائے سے مصور مہدی اصغریہ آرگنائزیشن کے، جبکہ سیدہ پیکر زہرا مہدوی شعبہ خواتین کی نئی میر کارواں منتخب ہوگئیں۔

تصویری جھلکیاں: اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 34واں سالانہ تین روزہ ’’اسلام معراج انسانیت‘‘ مرکزی کنونشن منعقد

تفصیلات کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے 34ویں سالانہ تین روزہ اسلام معراج انسانیت کنونشن کے آخری روز علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت یوم مہدیؑ منتظر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سندھ بھر سے اصغری مجاہد اور خواتین کی بھرپور شرکت رہی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ حیدر علی جوادی سرپرست اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ اصغریہ کا مقصد معاشرے میں تعلیم و تربیت کے ذریعے اچھے افراد پیدا کرکے اسلامی معاشرے کا قیام ہے ، جس کیلیے سندھ بھر میں تمام اصغری جوان مصروف عمل ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندہ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ جب تک ملت تشیع آپس میں اتحاد قائم نہیں کریگی تو دشمن کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگا۔

کانفرنس سے علامہ حیدر علی جوادی، علامہ علی بخش سجادی، علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ محمد محسن مہدوی، استاد اخلاق احمد اخلاق، علامہ سید ارشاد حسین نقوی، علامہ رضا محمد سعیدی، علامہ سرفراز مہدی، غلام رضا جعفری، خانم بتول بگھیو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

منعقدہ کانفرنس میں سال بھر بہترین کارکردگی دکھانے والے کارکنان کو شیلڈ پیش کی گئیں اور کنونشن کے آخری روز انتخاب کے بعد اختتام پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ شعبہ خواتین کے مرکزی صدور کا اعلان علامہ حیدر علی جوادی نے کیا، کارکنان کی اکثریت رائے سے مصور مہدی اصغریہ آرگنائزیشن کے، جبکہ پیکر زہرا مہدوی شعبہ خواتین کی نئی میر کارواں منتخب ہوگئیں، نومنتخب مرکزی صدور سے علامہ حیدر علی جوادی نے حلف لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .